آج وہ کشمیر ہے محکوم و مجبور و فقیر
 کل جسے اہل نظر کہتے تھے ایران صغیر
 سینۂ افلاک سے اٹھتی ہے آہ سوزناک
 مرد حق ہوتا ہے جب مرعوب سلطان و امیر
 کہہ رہا ہے داستاں بیدردی ایام کی
 کوہ کے دامن میں وہ غم خانۂ دہقان پیر 
 آہ یہ قوم نجیب و چرب دست و تر دماغ
 ہے کہاں روز مکافات اے خدائے دیر گیر www.drmuftimohdamir.blogspot.com

Comments

Popular Posts